لیلۃ القدر
کل احادیث 10
رمضان المبارک میں لیلۃ القدر کی فضیلت اور تلاش کے بارے میں احادیث
ان احادیث مبارکہ میں رمضان المبارک کی سب سے فضیلت والی رات، لیلۃ القدر کو تلاش کرنے اور اس کی اہمیت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ پہلی حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کو شب قدر کی حتمی تاریخ بتانے تشریف لا رہے تھے کہ دو مسلمانوں کے آپس میں جھگڑے کی وجہ سے اس کا قطعی علم اٹھا لیا گیا، جس میں یہ حکمت پوشیدہ ہے کہ مسلمان اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں زیادہ عبادت کے ساتھ تلاش کریں۔ دوسری اور تیسری حدیث میں حضرت بلال اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما کی روایات سے واضح ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مبارک رات کی جستجو میں آخری عشرے کا اعتکاف فرماتے تھے اور امت کو بھی آخری عشرے کی طاق راتوں (جیسے اکیسویں، تئیسویں، پچیسویں، ستائیسویں اور انتیسویں) میں اس عظیم رات کو ڈھونڈنے کی ترغیب دی۔
صحیح بخاری : ۲۰۱۵
صحیح بخاریحدیث نمبر ۲۰۱۵
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْمَنَامِ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَرَى رُؤْيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ ، فَمَنْ كَانَ مُتَحَرِّيهَا فَلْيَتَحَرَّهَا فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ " .
´ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو امام مالک رحمہ اللہ نے خبر دی، انہیں نافع نے، اور انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چند اصحاب کو شب قدر خواب میں (رمضان کی) سات آخری تاریخوں میں دکھائی گئی تھی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے سب کے خواب سات آخری تاریخوں پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس لیے جسے اس کی تلاش ہو وہ اسی ہفتہ کی آخری (طاق) راتوں میں تلاش کرے۔
صحیح بخاری : ۲۰۱۷
صحیح بخاریحدیث نمبر ۲۰۱۷
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ " .
´ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوسہیل نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ مالک بن عامر نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ڈھونڈو۔
صحیح بخاری : ۲۰۱۹
صحیح بخاریحدیث نمبر ۲۰۱۹
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْتَمِسُوا " .
´مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ قطان نے بیان کیا، ان سے ہشام بن عروہ نے کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی، انہیں عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (شب قدر کو) تلاش کرو۔
